اُڈپی،27 / جولائی (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 66 پر بدھ رات کو پیش آئے حادثے میں راہگیر اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک تیز رفتار بس نے اسے کچل ڈالا ۔
بتایا گیا ہے کہ راہگیرمولور گرام میں سی ایس آئی چرچ کےسامنے سڑک پار کرنے کی کوشش کررہا تھا جس کے دوران وہ بس کی زد میں آگیا۔ مہلوک کی شناخت چندراشیکھر(52) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ وہ ماری جاترا کا تہوار منانے کے لئے سورتکل سے اپنے گاوں آیا تھا۔ جب وہ پوجا میں شرکت کے بعد واپس سورتکل جانے کے لئے نکلا تھا اور سڑک پار کر رہا تھا تو اس وقت ایک تیز رفتار بس نے اتنی زور سے ٹکر ماری کہ وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ چندرا شیکھر کا بھائی بھی چند سال قبل بینگلورو میں سڑک حادثے میں ہی ہلاک ہواتھا۔ کاپو پولیس اسٹیشن کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کیا۔